رمضان المبا رک کے دوسرے عشرہ میں بھی روز مرہ استعمال کی اشیاء آسمان سے باتیں کرنے لگیں 89

رمضان المبا رک کے دوسرے عشرہ میں بھی روز مرہ استعمال کی اشیاء آسمان سے باتیں کرنے لگیں

رمضان المبا رک کے دوسرے عشرہ میں بھی روز مرہ استعمال کی اشیاء آسمان سے باتیں کرنے لگیں

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) رمضان المبا رک کے دوسرے عشرہ میں بھی روز مرہ استعمال کی اشیاء آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔لیمو ں ساڑھے چار سو،آلو50روپے،پیاز 45روپے،چینی،بیسن،کھجور،شربت،گھی،آئل اور دیگر اشیاء کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے با ہر ہوگئیں

۔ضلعی انتظامیہ دعوں کے با وجود مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام۔ کاروبار کی مسلسل بندش کے باعث سفید پوش افراد کی مشکلا ت میں اضا فہ۔تفصیل کے مطا بق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہوگیا تھا۔روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے سفید پوش لوگو ں کی نہ صرف مشکلات میں اضا فہ کردیا ہے بلکہ انھیں یہ سو چنے پر مجبو ر کردیا ہے

کہ اگر مہنگائی کا گراف اسی طرح بڑھتا رہاتو وہ کس طرح حالات کا مقابلہ کر پائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کرنے کے باجود منافع خوارون اور ذکیرہ اندوزوں کی کاروائیاں جاری ہیں۔ عوامی،سماجی،تجارتی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لے کر نا جائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں