خانیوال میں ہڈیاں توڑ کر ایم ایل سی بنوانے کا مکرو دھندہ عروج 81

خانیوال میں ہڈیاں توڑ کر ایم ایل سی بنوانے کا مکرو دھندہ عروج

خانیوال میں ہڈیاں توڑ کر ایم ایل سی بنوانے کا مکرو دھندہ عروج

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) خانیوال میں ہڈیاں توڑ کر ایم ایل سی بنوانے کا مکرو دھندہ عروج پر ہسپتال عملہ پرائیویٹ لبارٹریوں کے لوگ بازو اور ٹانگیں توڑ کر بھاری نذرانے وصول کرنے لگے۔ لڑائی جھگڑے کے کیسوں میں ایک دوسرے کے مخالفین کو فائدہ پہنچا نے اور بے گناہ لوگوں کو جیل بھیجنے کی

رہ ہموار کرنے لگے۔عرصہ دراز سے تعینات ہسپتال عملہ جس میں شمس الحق مظہر ریاض عرف راجہ بھٹی راشد عرف دلدار،حنیف اصغر ملانہ،اور دیگر جو کسی اور کو ہسپتال تعینات نہیں ہونے دیتے پرائیویٹ لوگوں سے مل کر مکرو دھندہ کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر خانیوال سے گروہ کے خلاف کار وائی اور عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ عناصر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا درخواست گزار نے

ڈپٹی کمشنر کو باضابطہ درخواست دے دی۔تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے تعینات ہڈی پسلی توڑ ملازمین پرائیویٹ لبارٹریوں میں لوگوں کو بھجوا کر ہڈیاں تڑوا کر میڈیکل کر وا دیتے ہیں گزشتہ روز تھانہ صدر خانیوال میں درج ہونے والے مقدمہ کے ملزمان سے ساز باز ہو کر شمس الحق مظہر اور ریاض بھٹی راجا اور دیگر ملازمین نے صغری نامی عورت کا نعیم نامی ٹیکنیشن نے

موسومہ لیبارٹری میں بازو توڑا جو لڑائی میں شامل بھی نہ تھی بازو توڑ کر ہسپتال عملہ کے حوالے کردیا جہاں شمس الحق مظہر عرف ببلو نے راجہ بھٹی کی ماونت مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر رزلٹ بنوا دیا

جس کے بعد مدعی مقدمہ پر بھی ایف آیی ار درج کر دی گی عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی اور سی ای اؤ ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ سے بے گناہ لوگوں کو جیل بھجوانے والے ملازمین کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا جو عرصہ دراز سے تعینات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں