شہید کو انتہائی چالاکی سے قتل کیا گیا سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبروں میں صداقت نہیں۔مولا حسن جتک 178

شہید کو انتہائی چالاکی سے قتل کیا گیا سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبروں میں صداقت نہیں۔مولا حسن جتک

شہید کو انتہائی چالاکی سے قتل کیا گیا سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبروں میں صداقت نہیں۔مولا حسن جتک

اوستہ محمد(عبدالخالق جتک رپورٹر ضلع جفیر آباد )گزشتہ دنوں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید پٹھان خان جتک کے بھائی مولا حسن جتک کی شہید کے بچوں سمیت پریس کانفرس۔شہید کو انتہائی چالاکی سے قتل کیا گیا سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبروں میں صداقت نہیں۔مولا حسن جتک
گزشتہ دنوں پٹ فیڈر گیس پائپ لائن پر دوران ڈپٹی پراسرار طور پر قتل ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل پٹھان خان کے بھائی مولا حسن جتک نے شہید کانسٹیبل پٹھان خان کے بچوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہیکے شہید پٹھان خان نےاپنی 17سالا سروس میں نہایت ہی ایمانداری و فرض شناسی سے ڈپٹی انجام دی اور اپنے علاقے کا دفاع کیا۔ شہید 6بچوں کا باپ تھا

جن میں 4 بیٹیاں اور2 بیٹے شامل ہیں اور اپنے گھر کا واحد کفیل بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں انہیں انتہائی چلاکی سے قتل کیا گیا اور سوشل میڈیا پر انکی مبینہ خودکشی کی خبریں گردش کرنے لگی جو کہ قابل مزمت ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقع سے قبل بھی اس پولیس چوکی پر دھشتگردی کے دو واقعات رونما ہوچکے ہیں انکے بھائی کو انتہائی چلاکی سے قتل کیا گیا اور انکے مبینہ قتل پر پردہ ڈالے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی،ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر سے اپیل کی ہے کہ انکے بھائی کے قتل کی انتہائی باریکبینی سے تحقیقات کرائی جائیں اور انہیں شہادت کا درجہ دیکر انکے معصوم بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں