حکومت پنجاب کی طرف سے بیوٹی سیلون،حجام کی دکانوں کیلئے ایس او پیز جاری ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر افسران کو سختی سے عمل کرانے کے احکامات دیئے 85

حکومت پنجاب کی طرف سے بیوٹی سیلون،حجام کی دکانوں کیلئے ایس او پیز جاری ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر افسران کو سختی سے عمل کرانے کے احکامات دیئے

حکومت پنجاب کی طرف سے بیوٹی سیلون،حجام کی دکانوں کیلئے ایس او پیز جاری ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر افسران کو سختی سے عمل کرانے کے احکامات دیئے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی طرف سے بیوٹی سیلون،حجام کی دکانوں کیلئے ایس او پیز جاری ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے افسران کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کے احکامات دے دیئے – ڈپٹی کمشنر نے ایس او پیز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہدایت کی

کہ کسٹمر عملہ و ماسک لازمی پہنے ، رش سے بچنے کیلئے ٹیلیفون پر وقت دیا جائے تمام افراد کے درمیان 2 مربع میٹر کا فاصلہ یقینی بنایا جائے انتظارگاہ میں کسٹمرز کے بیٹھنے پر پابندی ہوگی- انہوں نے مزید بتایا کہ بیوٹی سیلون میں تولیہ کے استعمال پر پابندی ہوگی کرونا وائرس سے

بچاؤ کی حفاظتی تدابیر واضح جگہ پر آویزاں کی جائیں سپانج،فوم و سوراخ دارآلات استعمال کے بعد ضائع کرنے لازم ہونگے اس کے ساتھ استعمال شدہ آلات بشمول فرنیچر کو کلورین ملے پانی سے صاف کیا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں