ملک بھر میں آئندہ تین روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا 84

ملک بھر میں آئندہ تین روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

ملک بھر میں آئندہ تین روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )‏ملک بھر میں آئندہ تین روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آئندہj تین روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ کھانے پینے کی دکانوں کے علاوہ تمام مارکیٹس تین روز تک بند رہیں گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں جمعہ،ہفتہ اوراتوارکومکمل لاک ڈاون ہوگا،جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بھی بندرہیں گی،شہر کی تمام مارکیٹیں اور آن لائن کاروبار بھی بند رہے گا۔
ادھر لاہور میں بھی جمعہ.ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید کے مطابق کل سے مارکیٹس،بازار،دکانیں بند جبکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہو گی،تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گیں۔ بلب سواری سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہو گی۔
شہر بھر میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے جگہ جگہ ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ غیر ضروری گھروں سے نکلنے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی۔ شہریوں کو پریشانی سے بچنے کیلئے گھروں میں محفوظ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہورنے مزید کہا کہ نماز جمعہ کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔
ادھر اسلام آباد بھی اگلے تین روز کے لیے بند ہوگا۔ میڈیکل سٹور 24 گھنٹے کھلے ہوں، اشیائے ضروریہ کی دوکانیں 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ضعلی انتظامیہ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری

ایس او پیز کے مطابق جمعہ سے اتوار تک اسلام آباد مکمل بند ہوگا۔ صورتحال 11 مئی سے پہلے والی ہوگی جس میں کنسٹرکشن انڈسٹری، اشیائے خورونوش، میڈیکل سٹورز، آٹو ورکشاپس، تندور، دودھ دہی کی دکانیں اور بیکریاں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں