82

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورجاپانی ہم منصب کا کوروناوائرس کی وبا کی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورجاپانی ہم منصب کا کوروناوائرس کی وبا کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ترقی پذیر دنیا کےلئے مالیاتی گنجائش پیدا کرنے کےلئے فوری، مربوط اور جامع اقدامات نہیں کئے جاتے تو اس پر سنگین سماجی سیاسی اور اقتصادی نتائج مرتب ہوں گے۔انہوں نے یہ بات جاپان کے وزیر خارجہ Toshimitsu Motegi سے ٹیلیفون پر

کوروناوائرس کی وبا کی صورتحال اور اس کے نتائج کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ترقی پذیر ملکوں کے دو محاذوں کوروناوائرس اور بھوک جیسے مسئلے سے نمٹنے کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جاپانی وزیر خارجہ کو ترقی پذیر ملکوں کےلئے قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے عالمی اقدام سے آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں