پاکستان نےکوروناوائرس کےیومیہ ساڑھے15ہزارٹیسٹ کرنےکی صلاحیت حاصل کرلی ہے،اسدعمر 97

پاکستان نےکوروناوائرس کےیومیہ ساڑھے15ہزارٹیسٹ کرنےکی صلاحیت حاصل کرلی ہے،اسدعمر

پاکستان نےکوروناوائرس کےیومیہ ساڑھے15ہزارٹیسٹ کرنےکی صلاحیت حاصل کرلی ہے،اسدعمر

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمرنے کہاہےکہ پاکستان نےکوروناوائرس کے یومیہ ساڑھے پندرہ ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے اور ملک میں 70 لیبارٹریاں مکمل طور پر فعال ہیں۔
وفاقی وزیر نےآج (جمعہ)کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس کے علاج کےلئے صحت کی

موجودہ سہولتوں میں ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرز شامل کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور معاون طبی عملے سمیت تقریباً ایک لاکھ طبی کارکنوں کی ذاتی تحفظ کے آلات کے صحیح استعمال سے متعلق تربیت کی گئی ہے جبکہ کوروناوائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے انتہائی نگہداشت کے

یونٹ کے پانچ ہزار کارکنوں کو تربیت دی جائے گی۔اسد عمر نے حکومت کے ریلیف کے اقدامات سے متعلق کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکیج دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں