وزیر اعظم کی کورونا کے معاملے میں فیصلہ سازی عالمی ادارے اور پاکستانی قوم دونوں ہی اس کے معترف ہیں،زرتاج گل
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس ذہانت و محنت سے کورونا کے معاملے میں فیصلہ سازی کی ہے عالمی ادارے اور پاکستانی قوم دونوں ہی اس کے معترف ہیں،شکست خوردہ نون لیگی قیادت بے ڈھنگے
الزامات لگانے سے پہلے اپنے قائد کی بزدلی اور بھڑکوں کا حساب دیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا کے حوالے سے حکمت عملی تمام وزراء اعلی کی مشاورت سے مرتب کرتے ہیں اور ان کی اپنی سوچ،جو شروع سے ہی یہ رہی کہ مکمل لاک ڈاون بڑی معاشی تباہی لا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بیشتر ترقی یافتہ ممالک بھی اسی حقیقت پر نقصان اٹھانے کے بعد پہنچے ہیں کہ سمارٹ لاک ڈاون ہی واحد حل ہے۔صوبوں کی انتظامیہ ہی بہتر جانتی ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کہاں، کیسے اور کتنے عرصے تک رکھنا ہے۔ اس میں بالخصوص پنجاب نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں
لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ سندھ کی حکومت شدید اضطراب کا شکار ہے اور اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس ذہانت اور محنت سے کورونا کے معاملے میں فیصلہ سازی کی ہے جس کے عالمی ادارے اور پاکستانی قوم دونوں ہی معترف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ نون لیگی قیادت بے ڈھنگے الزامات لگانے سے پہلے اپنے قائد کی بزدلی اور بھڑکوں کا حساب دیں جو لندن سے اعلانات کر کے آئے تھے۔زرتاج گل نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ترجمان
مضحکہ خیز دعو?ں اور کہانیوں پر ہی سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کر سکتے ہیں، ان کے پاس عوامی ریلیف کے ضمن میں کرنے کی کوئی بات ہے ہی نہیں جس کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق ہو۔