ای سی سی نے بے روزگار محنت کشوں کیلئے ہنگامی نقد امداد فراہمی کی منظوری دے دی 86

ای سی سی نے بے روزگار محنت کشوں کیلئے ہنگامی نقد امداد فراہمی کی منظوری دے دی

ای سی سی نے بے روزگار محنت کشوں کیلئے ہنگامی نقد امداد فراہمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ان محنت کشوں کیلئے ہنگامی نقد امداد کی فراہمی کی منظوری دی ہے جن کا روزگار کرونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا
وزیراعظم نے رواں ماہ کی تین تاریخ کو اعلان کیا تھا کہ پی ایم کورونا ریلیف فنڈ میں وصول ہونے والی رقوم اور عطیات محنت کشوں کی معاونت کیلئے استعمال کی جائیں گی جن کا ذریعہ معاشی لاک ڈاؤن کے باعث بری طرح متاثر ہوا۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگیوں کے موجودہ نظام کے ذریعے مستحق افراد کو ایک مرتبہ کیلئے بارہ ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جائے گی۔
محنت کشوں کیلئے احساس پروگرام کے تحت نقد امداد کی فراہمی کیلئے چاروں صوبوں آزد جموں و کشمیر گلگت بلتستان اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کا کوٹہ آبادی کے تناسب سے مختص کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں