اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی‘ 31لاکھ روپے سے زائد کے جر مانے 75

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی‘ 31لاکھ روپے سے زائد کے جر مانے

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی‘ 31لاکھ روپے سے زائد کے جر مانے

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31لاکھ روپے سے زائد کے جر مانے کیے ہیں۔

ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں پرائس کنٹرول میجسٹریٹس نے پہلے رمضان المبارک سے لیکر اب تک 5001دکانوں کی انسپکشن کی ہے اور850 دکانوں کو 31لاکھ 30ہزارروپے کے جرمانے کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں انتظامیہ نی102دکانو ں کو سیل کیا ہے جبکہ 108افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے تمام افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے

ان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کو سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی صورت سرکاری نرخوں سے زیادہ پر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں