وزیراعظم کا بیروزگار افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کااجراء
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے آج اسلام آباد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاباضابطہ آغاز کیا۔
کوروناریلیف فنڈ کے لئے اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع کئے گئے ہیں ۔غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم کی ہدایت پرحکومت عطیہ کئے گئے ایک روپے کے بدلے چارروپے فنڈمیں شامل کرے گی۔کوروناریلیف فنڈ کے لئے عطیات شفاف اندازمیں وصول اورخرچ کئے جارہے ہیں