نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف پر 49 لاکھ کا مضحکہ خیز الزام لگایا، مریم اورنگزیب 91

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف پر 49 لاکھ کا مضحکہ خیز الزام لگایا، مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف پر 49 لاکھ کا مضحکہ خیز الزام لگایا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 8 کروڑ انکم ٹیکس دینے والے شہباز شریف پر 49 لاکھ روپے کا مضحکہ خیز الزام عائد کیا۔

مریم اورنگ زیب نے اپنے بیان میں کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے دو سال الزامات کا پہاڑ کھودا اور 49 لاکھ کے الزام کا مرا ہوا بدبودارچوہا نکالا۔ان کا کہنا تھا کہ سالانہ 8 کروڑ انکم ٹیکس دینے والے شہبازشریف پر 49 لاکھ روپے کا مضحکہ خیز الزام لگانے پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ڈوب مرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے طورپر کروڑوں روپے کا قانونی استحقاق چھوڑنے والے شہبازشریف پر49 لاکھ کا الزام کوئی شرم، کوئی حیا ہوتی ہے، اربوں اور کھربوں کے منصوبے لگانے، اور ان میں اربوں کی بچت کرنے والے شہبازشریف پر 49 لاکھ کا الزام احتساب کے جنازے کی فاتحہ ہے

ترجمان مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ اربوں کھربوں کے الزامات لگانے والے اب49 لاکھ کے الزام تک آپہنچے ہیں، آئی ایف ایم جانے پرتو نہیں کی عمران صاحب 49 لاکھ کے الزام پر آج خود کشی کرلیں

کیونکہ ان کا کرپشن کا جھوٹا بیانیہ اب نہیں بک رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ احتساب کے ٹھیکیداروں کو چار چیلنج دیے تھے، جن کا اب تک جواب نہیں آیا، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے آج شہبازشریف کی کرپشن کا ثبوت لانا تھا، عوام تو وہ سننا اور دیکھنا چاہتے تھے۔
اپنے سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے بارے میں میرے چیلنج کا عمران صاحب نے جواب دینا نہیں،

نیب نے نوٹس لینا نہیں مگر جوکر ہی جواب دے دیں۔انہوں نے کہا کہ ناکام، شرمندہ اور ہارے ہوئے ٹولے کاشریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کے خلاف کرپشن کا بیانیہ جھوٹا ثابت ہوچکا ہے اور حکومت عوام کی خدمت کے امتحان میں فیل ہوچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی جاچکی ہے،

اس لیے سیاسی مخالفین کا میڈیا ٹرائل جاری ہے، عمران صاحب کی آٹا اور چینی چوری ڈکیتی کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے، اس لیے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہر روز تماشا لگاتا ہے۔حکومتی پریس کانفرنس کے جواب میں ان کا کہناتھا

کہ کمپنیز آرڈیننس میں ترمیم کے ذریعے نئی ڈکیتی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے آج کی پریس کانفرنس کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اربوں روپے کے 23 خفیہ اکائونٹس، فارن فنڈنگ، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹرکیسزمیں کرپشن ہوئی، اس کا حسا ب دیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہا

کہ بلین ٹری سونامی، 100 ارب کے بی آرٹی کھڈوں، 500 ارب آٹا، چینی اور 580 ارب سے زائد ادویات کے ڈاکے کا حساب دیں، عمران خان کے فارن فنڈنگ کے وہ چیک پیش کریں جن پر ان کے دستخط ہیں اور ان کی چوری اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔
ان کاکہنا تھا

کہ عمران خان کی منی لانڈرنگ، حوالہ اور ہنڈی کا الیکشن کمیشن میں چھپایا گیا ریکارڈ عوام کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا جا رہا۔وفاقی حکومت کومخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ عمران خان پی آئی ڈی میں

شہبازشریف کا سرکاری خرچ پر روزانہ میڈیا ٹرائل کرنے سے آپ کی کرپشن اور نالائقی چھپ نہیں سکتی۔مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ثبوت نہ دینے والی ناکام لوگ سرکاری خرچ اور سرکاری عمارتوں میں الزامات کے سرکس سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں