93

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے ضلع چکوال کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختص 32 لاکھ روپے ڈپٹی کمشنر چکوال نے چالاکی سے پنجاب بنک کے اکاونٹ نمبر 1831562 میں ٹرانسفر کرا لیے

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے ضلع چکوال کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختص 32 لاکھ روپے ڈپٹی کمشنر چکوال نے چالاکی سے پنجاب بنک کے اکاونٹ نمبر 1831562 میں ٹرانسفر کرا لیے

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار ایسانی کی ڈیمانڈ پر 32 لاکھ روپے کے فنڈز ڈپٹی کمشنر کے پنجاب بنک اکاونٹ نمبر 1831562 میں ٹرانسفر کر دیے ہیں ۔ واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے یہ فنڈز ضلع

چکوال میں کمپنی کے فیلڈوں کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند اور بنیادی سہولتوں کے لئے رکھے تھے ۔ مگر یہ فنڈز ڈپٹی کمشنر نے ذاتی طور پر او جی ڈی سی ایل کو بذریعہ خط لکھ کر اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کروا لئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس بات کا پابند ہے

کہ وہ ان فنڈز کو ضلع کی ترقی ، خاص کر اس جگہ کی ترقی کے لئے خرچ کرے جہاں سے او جی ڈی سی ایل تیل کی پیداوار حاصل کر رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے حکومت کی پٹرولیم کنسیشنز ایگریمنٹ سوشل ویلفیئر ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال کے

پنجاب بنک اکاونٹ میں عرصہ دراز سے 32 لاکھ روپے کے فنڈز راجیان آئل فیلڈ کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹرانسفر کر رکھے ہیں ۔ تا کہ ان فنڈز سے ضلعی انتظامیہ متعلقہ ایم این اے کی سربراہی میں علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خرچ کرے۔ مگر باوثوق ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع چکوال نے مذکورہ فنڈز علاقہ کے لوگوں کی

فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے ابھی تک اپنے ہی اکاونٹ میں رکھے ہوئے ہیں ۔ او جی ڈی سی ایل اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخر اتنی بڑی رقم جو ضلع چکوال کے لوگوں بالخصوص راجیان آئل فیلڈ کے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے خرچ کرنی تھی 

اس میں سے ڈپٹی کمشنر چکوال اور ضلعی اتنظامیہ نے اب تک کتنی رقم خرچ کر دی ہے اور کتنی باقی اکاونٹ میں پڑی ہے ۔ واضح رہے او جی ڈی سی ایل نے ان فنڈز کے علاوہ اپنے طور پر بھی علاقہ میں لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے بے شمار سکمیں شروع کر رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں