جوڑی راجگان پھانسی کے منتظر نوجوان کو مقتول کے ورثاء نے معاف کر دیا.راجہ اور مغل برادری میں صلح ہو گئی 100

جوڑی راجگان پھانسی کے منتظر نوجوان کو مقتول کے ورثاء نے معاف کر دیا.راجہ اور مغل برادری میں صلح ہو گئی

جوڑی راجگان پھانسی کے منتظر نوجوان کو مقتول کے ورثاء نے معاف کر دیا.راجہ اور مغل برادری میں صلح ہو گئی

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)جوڑی راجگان پھانسی کے منتظر نوجوان کو مقتول کے ورثاء نے معاف کر دیا.راجہ اور مغل برادری میں صلح ہو گئی.تفصیلات کے مطابق جوڑی راجگان میں عرصہ تین سال سے قتل کے جرم میں اسلام آباد پولیس کا ملازم رئیس عباسی 302کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں تھا اور اسے سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی.

ایم پی اے عمار صدیق کی خصوصی کاوشوں سے مغل اور راجہ برادری جوڑی راجگان کے درمیان درینہ قتل کا معاملہ خوش اسلوبی سی حل ہو گیا۔ غفار مغل اور ان کی برادری نے خصوصی مہربانی کر کے قاتل کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا۔جس سے علاقہ میں خوشی کا سماں پیدا ہو گیا.

رئیس عباسی عید اب اپنی فیملی کے ساتھ کرے گا.مغل برادری نے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کیا.قتل کیس کےمعاملے کو سلجھانے میں اعظم خان سرائے خربوزہ ،راجہ گلستان ،زکی شاہ ، رضا شاہ ، نثار شاہ ،راجہ نثار جوڑی راجگان اور دیگر نےاہم کردار ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں