رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کا قوی امکان,عیدالفطر 25 مئی کو ہوگی
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کا قوی امکان,عیدالفطر 25 مئی کو ہوگیموسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان)کو پاکستانی
وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر ہوگی۔
23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں
موسم بھی ابر آلود ررہنے کا امکان ہے۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔