لوگ جمعۃ الوداع اور عید کے دوران احتیاطی تدابیرپرعمل کریں،وزیرداخلہ 79

لوگ جمعۃ الوداع اور عید کے دوران احتیاطی تدابیرپرعمل کریں،وزیرداخلہ

لوگ جمعۃ الوداع اور عید کے دوران احتیاطی تدابیرپرعمل کریں،وزیرداخلہ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئےجمعۃ الوداع اور عید کے اجتماعات کے دوران حکومت کی احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے عوام پرزوردیا کہ مساجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران منہ پرماسک پہنیں ،

ایک دوسرے سے دور رہیں اور دوسری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے لوگوں کو ان کے روزگار میں مدد دینے کیلئے لاک ڈائون میں نرمی کی لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ختم ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی وبا کی ویکسی نیشن یا دوا تیار ہونے تک اس پرقابونہیں پایا جاسکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں