اس وقت پورے ملک میں 631 سمارٹ لاک ڈاؤن موجود ہیں، وفاقی وزیر
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو جمعرات کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت پورے ملک میں 631 سمارٹ لاک ڈاؤن موجود ہیں، ٹیسٹ، ٹریک اور کوارنٹین (ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کے آغاز کے بعد سے اب تک ٹیسٹنگ کی صلاحیت دوگنا ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیاتی اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالفطر کی ایس او پی، کورونا وائرس کی صورتحال، ٹی ٹی کیو اپڈیٹ اور مواصلات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ائدروس نے فیصلہ تعاون نظام سے متعلق فورم کو بریفنگ دی۔
سینئر ایپیڈیمولوجسٹ ڈاکٹر رانا صفدر نے کورونا وائرس سے متعلق تفصیلات فورم میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے22 فیصد مریض زیر علاج ہیں جبکہ 31 فیصد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفا قی وزیر اسد عمر نے کہا
کہ انتخابی ووٹوں کے اعداد و شمار سب سے مستند ہیں جو فیصلہ تعاون نظام کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ فورم کو ٹاسک ٹریکر سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس کا مقصد مختلف وزارتوں اور محکموں کو تفویض کردہ ہدایات اور کاموں کو ریکارڈ کرنا تھا۔ فورم نے وزارت داخلہ، ریلوے،
تجارت، قومی سلامتی ڈویژن اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ان کے فوری رد عمل اور فعال کردار کی تعریف کی