93

ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کا عید کے تہوار پر مانسہرہ پولیس کے شہداء کی فیملیز کے گھر آمد شہداء کی فیملیز کے لیے راشن پیکج اور تحائف تقسیم کئیے

ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کا عید کے تہوار پر مانسہرہ پولیس کے شہداء کی فیملیز کے گھر آمد شہداء کی فیملیز کے لیے راشن پیکج اور تحائف تقسیم کئیے

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر )خیبر پختونخواہ پولیس ضلع مانسہرہ شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ،ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کا عید کے تہوار پر مانسہرہ پولیس کے شہداء کی فیملیز کے گھر آمد فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ ساتھ مانسہرہ پولیس کی طرف سے شہداء کی فیملیز کے لیے راشن پیکج اور تحائف تقسیم کئیے۔

ملک و قوم کے لئے پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا.(ڈی۔پی۔او مانسہرہ)شہداء مانسہرہ پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں.(ڈی۔پی۔او مانسہرہ) شہداء کے خون کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے. تاہم ہر وقت شہداء کی فیملیز کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔(ڈی۔پی۔او مانسہرہ)
ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ کے تمام افسران شہداء مانسہرہ پولیس کی قبروں پر فاتحہ خوانی کا اہتمام اور شہداء کے گھروں میں جاکر راشن پیکج اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس کے شہداء نے دہشت گردوں،سماج دشمن عناصروں اورمعاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئیے ہیں۔

ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے شہداء کی فیملیز کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ شہداء کی فیملیزکے لئیے انکے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے وہ بلاجھجک انکے دفتر آکراپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں