سنگجانی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے 40 بکریاں ہلاک 126

سنگجانی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے 40 بکریاں ہلاک

سنگجانی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے 40 بکریاں ہلاک

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سنگجانی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے 40 بکریاں ہلاک
وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقہ سنگجانی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے لاکھوں روپے مالیت کی 40 کے قریب قیمتی بکریاں ہلاک ہو گئیں. بکروال بکریوں کا ریوڑ اپنے علاقہ ناران کاغان لیکر جا رہے رھے تھےکہ رات کے وقت بکریاں ریلوے لائن پر چڑھ گئیں اور اچانک پشاور سے راولپنڈی کی جانب جانے والی ریل گاڑی آ گئی.ریل گاڑی کی ٹکر سے بکروالوں کی 40 کے قریب قیمتی بکریاں ہلاک ہو گئیں جن کی مالیت تقریبا 10 لاکھ کے قریب بنتی ہے.واضح رہے کہ سردیوں کے موسم میں کشمیر ,کے پی کے اورشمالی علاقہ جات سے بکروال اپنے ریوڑ لیکر پنجاب کا رخ کرتے ہیں.جبکہ گرمیوں میں یہ واپس اپنے علاقوں کی جانب چلے جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں