93

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اور ریسکیو 1222 کے ہمراہ محلہ عید گاہ گلی نمبر 4 میں کرونا کے 7 مریض ہونے پر فوری گلی کو سیل کردیا

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اور ریسکیو 1222 کے ہمراہ محلہ عید گاہ گلی نمبر 4 میں کرونا کے 7 مریض ہونے پر فوری گلی کو سیل کردیا

میاں چنوں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر آصف محمود پولیس اور ریسکیو 1222 کے ہمراہ رات گے محلہ عید گاہ گلی نمبر 4 میں پہنچ گے اور محلہ عید گاہ گلی نمبر 4 میں کرونا کے 7 مریض ہونے پر فوری گلی کو سیل کرکے پولیس کی ڈیوٹی لگادی ہے:

 اسسٹنٹ کمشنر نے کرونا کے مریضوں کو اپنے اپنے گھروں میں آئسیولیٹ کر دیا گیا ہے: مزید متاثرہ گھروں کے باہر عوام کی آگاہی کے لیے فلیکس آویزاں کردے گے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ متاثرہ فیملیوں سے 14 دن میل جول نہ رکھا جائے اور احتیاط کرریں خود کے لیے اور اپنی فیملی کے لیے

تاکہ ہم سب محفوظ رہ سکیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں ہے اس وبا میں انتظامیہ اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی جب تک عوام انتظامیہ کا ساتھ نہیں دیں گے تب تک ہم اس موذی مرض کو شکست نہیں دے سکتے اور انتظامیہ کا ساتھ دیں خود محفوظ رہیں اور اپنے شہر کو محفوظ رکھیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں