آزاد کشمیر کی عوام نے دورہ کے دوران جو محبت دی اس پر انکا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں ثمر سراج
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج اپنا دس روزہ آزاد کشمیر اختتام کرکے کراچی پہنچ گے اپنے ایک بیان میں ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ دورہ کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں عوام نے پیار اور خلوص دیا اسکو کھبی فراموش نہیں کروں گا عوام کا بے
حد پیار اس بات کا ثبوت ہے کہ اللہ کے ہاں ہماری کوشش اور کاوشیں قبول ہورہی ہیں جو اللہ نے اپنی مخلوق کے دلوں میں ہماری محبت ڈالی ہے اس پر اللہ تعالی کا بےحد شکر ادا کرتا ہوں اور اپنی عوام کا بے حد مشکور ہوں جو ہم سے محبت کرتی ہے ثمر سراج چوہدری نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اپنی عوام کو کھبی مایوس نہیں کروں گا
عوامی مسائل دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ہم اللہ کی رضا اور اپنی مدد آپ کے تحت جس حد تک ممکن ہے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں اور انشاء اللہ یہ سفر جاری رہے گا ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ میں ان تمام سیاسی و سماجی افراد اور ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا بے حد مشکور ہوں
جھنوں نے گھنٹوں میرا انتظار کیا اپنے ان بچوں کا بزرگوں کا بہنوں کا بے حد مشکور ہوں جھنوں نے دورہ کے دوران ہمارا استقبال کیا اور مجھ سے اپنے پیار اور خلوص کا اظہار کیا آپ سب احباب کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد آزاد کشمیر کا پھر دورہ کروں گا اور وہ افراد جن سے مصروفیات کے باعث مل نا سکا ان سے ملاقات کروں گا اور اپنے تمام بھائیوں کے دکھ درد اور خوشیوں میں شریک ہوں گا