99

بازار پبلک ٹرانسپورٹ اور کارخانے انتہائی حساس شعبے ہیں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیلئے خصوصی توجہ دی جانی چاہئےاسد عمر

بازار پبلک ٹرانسپورٹ اور کارخانے انتہائی حساس شعبے ہیں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیلئے خصوصی توجہ دی جانی چاہئےاسد عمر

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر نے صوبائی چیف سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے کئے گئے

فیصلوں پر عملدرآمد کی موجودہ صورتحال کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے۔وہ اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سیاحت کے شعبے کو کھولنے اورکورونا وائرس سے بچائو کے ضابطہ کار پر عملدرآمد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
کورونا وائرس کی وباء سے درپیش خطرے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بازار پبلک ٹرانسپورٹ اور کارخانے اس حوالے سے انتہائی حساس شعبے ہیں جہاں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیلئے خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر سزا ہونی چاہئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں