101

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے ،اور ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے اقدامات کی جائزہ کا جائزہ لیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں سرکاری دفاتر،
مارکیٹوں، ٹرانسپورٹ اڈوں پر ایس او پیز سختی سے عمل کرانے کا حکم دینے کے ساتھ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلینس تیز کرنے کی بھی ہدایت کی – اجلاس میں محکمہ صحت، ٹرانسپورٹ، ماحولیات و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا
کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 31 مریض موجود ہیں 28 کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے جبکہ 3 سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ڈینگی کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا- ڈپٹی کمشنر نے انسدادڈینگی ایس او پیر پر عمل نہ کرنے والے کباڑ خانہ، نرسری، ٹائر شاپس مالکان کیخلاف ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت کی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں