ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ٹڈی دل کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کی دیہات کی سطح پر بھرپور آگاہی مہم جاری
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ٹڈی دل کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کی دیہات کی سطح پر بھرپور آگاہی مہم جاری ہے – اس سلسلہ میں موضع حشمت مرالی میں بھی پروگرام کا انعقاد کیا گیا- اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ دیہات کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جس میں سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کے نمائندگان بھی شامل ہیں جو کہ ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تشکیل کردہ ٹیموں کے ساتھ کام کرینگی- انہوں کے کہا کہ کاشتکار حضرات ٹڈی دل کے حملہ کی
صورت میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ سفارش کردہ ادویات کا سپرےکریں – آگاہی مہم کے دوران محکمہ زراعت کے عملہ نے کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے
تدارک ، اس سے بچاؤ اور ادویات کے استعمال بارے بھرپور آگاہی فراہم کی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا محمد مقصود ، محکمہ زراعت کے افسران اورکاشتکاروں کی بڑی تعدادبھی موجود تھی-