70

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حناء رحمان کی کورونا ایس او پیز فالو نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حناء رحمان کی کورونا ایس او پیز فالو نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حناء رحمان کی کورونا ایس او پیز فالو نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے ناکے لگا کر 31 وہیکلز کو چیک کیا

جن میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو 40 ہزار روپے کے جرمانے کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا جائے گا ۔ مالکان اور اڈہ مینجرز اس سلسلہ میں خود بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بسوں، ویگنوں کے عملہ اور مسافروں سے بھی سختی کے عمل کروائیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں