میونسپل کیمٹی آفس جہانیاں میں ریونیو کے سلسلے میں تحصیل جہانیاں کے پٹواریان کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام ہوا
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) میونسپل کیمٹی آفس جہانیاں میں ریونیو کے سلسلے میں تحصیل جہانیاں کے پٹواریان کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام ہوا ۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی۔انھوں نے سرکاری وصولیوں کا جائزہ لیا جوکہ کارکردگی غیر تسلی بخش تھی۔
آپ نے پٹواری حضرات سے سرکاری وصولی تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ میں کے دوران مقررہ ہداف کا حصول یقینی بنایا جالائے اور نا دہندہ کاشتکار کے خلاف کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جائے۔ بقایا جات کے حوالے سے ہدایت کی ک ریونیو ریکوری پر خصوصی توجہ دی جائے۔FBR, آبیانہ اور زرعی ٹیکس کی
ریکوری 100% یقینی بنائیں اور آئندہ میٹنگ میں بہتر کارگردگی کی رپورٹ پیش کریں۔ تمام کاشتکار اور جملہ نادہندگان سے گزارش ہے کہ وہ واجبات سرکار جلد از جلد ادا کریں۔
>>