128

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفینس نے غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں تیز

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفینس نے غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں تیز

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفینس نے غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں – سول ڈیفینس آفیسر فرحان قیوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 67,پندرہ ایل چوک جمال روڈ کے علاقہ میں کارروائی کرکے

ایک غیر قانونی منی پٹرول پمپ بند کرواکر یونٹ مشینز قبضہ میں لے لیں اور مالک کے خلاف تھانہ چھب میں ایف آئی آر درج کرادی – ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سول ڈیفینس کے حکام کو کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں