کوٹ رادھاکشن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، پانچ ڈاکو اسلحے کے زور پر 13لاکھ روپے کے قریب نقدی لے گئے 86

کوٹ رادھاکشن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، پانچ ڈاکو اسلحے کے زور پر 13لاکھ روپے کے قریب نقدی لے گئے

کوٹ رادھاکشن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، پانچ ڈاکو اسلحے کے زور پر 13لاکھ روپے کے قریب نقدی لے گئے

کوٹ رادھاکشن (مقصود انجم کمبوہ سے)کوٹ رادھاکشن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، پانچ ڈاکو اسلحے کے زور پر 13لاکھ روپے کے قریب نقدی لے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب،پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سبزی منڈی و غلہ منڈی کے قریب محمد اکبر گولی

ٹافی والے کی دکان پر ڈیڑھ بجے کے قریب پانچ کس ڈاکو دندناتے ہوئے آئے اور اسلحہ کے زور پر مالک، ملازمین اور دیگرگاہکوں کو ہراساں کرکے لوٹ مار میں مصروف ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے دو تین دن کی کل آمدن 13لاکھ روپے کے قریب بوری میں ڈالی اور شور کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے

دو عدد 125موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔مقامی پویس نے حسب روایت دکان پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے کارروائی کا آغازکردیاجبکہ مرکزی تاجر اتحاد کوٹ رادھاکشن کے صدر میاں محمد اعظم راجو، چیئرمین چوہدری ایوب خاور، سینئر نائب صدر محمد یاسر چوہان،

جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت و دیگر نے محمد اکبر گولی ٹافی والے کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے مقامی ایس ایچ او پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کوٹ رادھاکشن شہر میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی ایسی ہولناک کارروائیاں لمحہ فکریہ ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں