197

۔ ٹائیگر فورس کا مقصد حکومت بیک وقت کورونا وائرس اور ٹڈی دل جیسی خطرناک مشکلات سے دوچار

۔ ٹائیگر فورس کا مقصد حکومت بیک وقت کورونا وائرس اور ٹڈی دل جیسی خطرناک مشکلات سے دوچار

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ٹائیگر فورس انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہے۔ ٹائیگر فورس کا مقصد حکومت بیک وقت کورونا وائرس اور ٹڈی دل جیسی خطرناک مشکلات سے دوچار ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ٹائیگر فورس کے قیام کا مقصد موجودہ حالات میں حکومتی ایس او پیز کو عوام تک پہنچانا اور ان کو آگاہی دینا کہ کس طرح کورونا وائرس سے بچنا ہے

تحصیل خانیوال میں 5274 ٹائیگرز نے پورٹل پر رجسٹرڈ کیا اور الحمداللہ تحصیل خانیوال میں 1050 کے قریب ٹائیگرز اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اپنے اپنے علاقے میں حکومتی ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق فیس ماسک، گلووز، صابن، سینی ٹائزر اور دیگر حکومتی

ایس او پیز کے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ تمام ٹائیگر کی جانب سے اپنی خدمات رضا کارانہ طور پر پیش کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان میں قوم کی خدمت کرنے کا کتنا جذبہ ہے۔ تمام دکانداران /تاجران/

ودیگر دکان مالکان سے گزارش ہے وہ ٹائیگرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اور جذبے سے ملک وقوم کی خدمت کریں۔ ٹائیگر فورس کی جانب سے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کرنا قابل تحسین ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں