محکمہ انہار کی غفلت درکھانہ ڈانگرہ راجباہ پانی کی شدید قلت کا شکار سینکڑوں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ 126

محکمہ انہار کی غفلت درکھانہ ڈانگرہ راجباہ پانی کی شدید قلت کا شکار سینکڑوں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ

محکمہ انہار کی غفلت درکھانہ ڈانگرہ راجباہ پانی کی شدید قلت کا شکار سینکڑوں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) محکمہ انہار کی غفلت درکھانہ ڈانگرہ راجباہ پانی کی شدید قلت کا شکار سینکڑوں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ کسان مایوسی و اضطراب کا شکار وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔ درکھانہ بار کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے کسان ربیع اور خریف کی فصلیاں کاشت کر کے گھروں کا چولہا جلاتے ہیں

محکمہ انہار کی شدید غفلت کی وجہ سے درکھانہ ڈانگرہ راجباہ موہگہ نمبر 12900 پر نہری پانی کی بحرانی کیفیت ہے راجباہ میں پانی کا لیول زیرو ہو چکا ہے درکھانہ ڈانگرہ راجباہ 6ڈی 18 ڈی کے تقریباً 2275 ایکڑ اراضی رقبے کو سیراب کرتا ہے پانی کی شدید قلت سے سرسبزو شاداب رقبے کے بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کسان شدید مایوسی اور اضطراب کا شکار ہیں

مہر نواب نول, سید صادق شاہ میاں اسلم کاٹھیہ, امجد سیال, سمیت سینکڑوں کسانوں کا احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے کہنا تھا کہ راجباہ میں پانی کی قلت کو فی الفور پورا کیا جائے ورنہ ایکسین ملتان کے آفس کے سامنے دھرنا دیں گے…




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں