حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ 90

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے ،،ضلعی انسداد ملاوٹ کمیٹی ،،کو خصوصی ٹاسک دے دیا ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی

محمد اختر منڈھیرا ،اسسٹنٹ کمشنرزکبیروالا، جہانیاں غلام مصطفی ،بابر سلیمان سمیت فوڈ اتھارٹی ،انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ ،خوراک ،لائیوسٹاک، پراسیکیوشن ،سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایت کی کہ کھانے پینے کی

مضر صحت اشیائے خوردونوش ،ناقص زرعی ادویات ،کھاد اور بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیا ں شروع کی جائیں اور کارروائیوں کے آغاز سے قبل تمام محکمے آپس میں،،کوآرڈینیشن،، کو یقینی بنائیں- انہوں نے کہا کہ بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے

قصاب بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں محکمہ لائیو سٹاک اور فوڈ اتھارٹی کے افسران قصابوں کے خلاف بھی مہم شروع کریں انسداد ملاوٹ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہونے چاہئیں اور کریک ڈاؤن بارے باقاعدگی کے ساتھ رپورٹ ڈپٹی کمشنر دفتر بھجوائی جائے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں