عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے محمد جان عباسی کی قیادت میں بلڈ کیمپ 15 جون کو لگایا جائے گا
اسلام آباد (اسحاق عباسی سے )عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے محمد جان عباسی کی قیادت میں بلڈ کیمپ تھیلییسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ کیمپ 15 جون کو لگایا جائے گا بلڈ ڈونیشن کیمپ 15 جون بروز سوموار بمقام ذیلی آفس نزد دارالعوام زکریا ڈہوک پراچہ لگایا جائے گا.
صبح 9بجے تا سہ پہر 3بجے تک نوجوان خون کا عطیہ دیں گے.کیمپ کی نگرانی واجد عباسی, گوہر رحمان عباسی, اظہر عباسی و دیگر کریں گے. تھیلییسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ کیمپ لگانا
ایک اچھی کاوش ہے.عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیداران نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بلڈ ڈونیٹ کریں.