اوگرا کا چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر چارکروڑ روپے جرمانہ
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)تیل اورگیس کی ریگولیٹری اتھارٹی نے چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پرانہیں دیئے گئے لائسنسوں کی شرائط کے مطابق ایندھن کا مطلوبہ ذخیرہ برقراررکھنے پرچارکروڑ روپے جرمانہ عائد کیاہے۔اوگراکے ترجمان عمران غزنوی نے ایک اعلامیے میں کہاہے کہ اٹک پٹرولیم لمیٹڈ،PUMA، گیس اینڈآئل
پاکستان لمیٹڈ اورHascolکو پچاس،پچاس لاکھ روپے اورشیل پاکستان اور ٹوٹل پارکوپاکستان کوایک ،ایک کروڑ روپے جرمانہ کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کواپنے ریٹیلرز کوباقاعدگی سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے دوسری صورت میں ان پر قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیاجائے گا