ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ڈی ڈی ایچ او جہانیاں ڈاکٹر محمد عمر غوری نے کورونا ایس او پی کا جاہزہ لینے کے لئے جہانیاں شہر کی دوکانوں کا دورہ
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ڈی ڈی ایچ او جہانیاں ڈاکٹر محمد عمر غوری نے کورونا SOPs کا جاہزہ لینے کے لئے جہانیاں شہر کی دوکانوں کا دورہ کیا ۔ اس سلسلے میں علامہ اقبال شاپنگ سنٹر بائی پاس روڈ شہزاد & سہیل کریانہ سٹور پر گئے ۔ کورونا SOPs کے مطابق بہتر طریقے سے عمل کر رہے تھے
۔ آپ نے مزید بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی کہ ملازمین اور دیگر کسٹمرز کو ماسک کا سختی سے پابند کیا جائے ۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے اور کورونا SOPs پر سختی سے عمل کیا جائے۔ بہتر انتظامات پر آپ نے شہزاد & سہیل کریانہ سٹور کی حوصلہ افزائی کی۔