راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں میرا کوویڈ19 کا علاج ہورہا ہے، گذشتہ رات کی نسبت طبیعت بہتر ہے، شیخ رشید احمد
راولپنڈی(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں میرا کوویڈ19 کا علاج ہورہا ہے، ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں، گذشتہ رات کی نسبت طبیعت بہتر ہے۔اتوار کو ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے اپنے پیغام میں
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا COVID-19 کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں، الحمدللّٰہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ میری جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں انکا بہت شکر گزارہوں، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کروناکی بیماری کوسنجیدہ لیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں