اکبر گولی ٹافی والے کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات تاجر برادری نے بھرپور مذمت کی
کوٹ رادھاکشن (مقصود انجم کمبوہ سے)ایس ایچ او کوٹرادہاکش اور ڈی ایس پی قصور کی مرکزی انجمن تاجران اور انجمن تاجران موبائل مارکیٹ ریلوے روڈ کے عہدیداروں کے پاس آمد اکبر گولی ٹافی والے کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی تاجر برادری نے بھرپور مذمت کی اور ملزمان کو
فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ڈی ایس پی قصور اور ایس ایچ او نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے اس موقع پر صدر میاں اعظم راجو مرکزی تاجر اتحاد کے
تمام عہدیدار صدر موبائل مارکیٹ چوہدری عبدالرشید نور چیئرمین ظہیر رضا خاں سرپرست اعلیٰ چوہدری وسیم اکبر پاکستان موبائلز والے اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی