حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب اور بارشوں کے خطرات نمٹنے کی پیشگی تیاریاں مکمل 82

حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب اور بارشوں کے خطرات نمٹنے کی پیشگی تیاریاں مکمل

حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب اور بارشوں کے خطرات نمٹنے کی پیشگی تیاریاں مکمل

خانیوال (سعید بھٹی سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب اور بارشوں کے خطرات نمٹنے کی پیشگی تیاریاں مکمل کرکے ایمرجنسی کی صورت میں سیلابی علاقوں سے حیوانی و انسانی انخلاء کی حکمت عملی ترتیب دیدی- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شہرازی نے تمام محمکوں کو الرٹ رہنے اور آپس میں باہمی رابطے بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے

فی الحال سیلاب کو کوئی خطرہ نہیں تاہم ہمیں اپنی تیارہاں مکمل رکھنی چاہئیں – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شہرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں بارے بریفنگ دی –

اجلاس میں اے ڈی سی جی محمد اختر ، کبیروالا، میاں چنوں، جہانیاں کے اسسٹنٹ کمشنرز غلامصطفی ، ذیشان ندیم ، بابر سلیمان سمیت محکمہ انہار، صحت ، تعلیم ،پولیس ، تحصیل کونسلز، ٹرانسپورٹ اتھارٹی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی – ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہےتاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ الرٹ ہے

-انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب مشینری کو بھی فنگشنل حالت میں رکھا جائے فلڈ بندوں سے تجاوزات کے خاتمہ کا آپریشن جلد از جلد مکمل کیا جائےمحکمہ صحت اورلائیو سٹاک کے پاس ادویات کا وافر سٹاک ہونا چاہئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں