110

ہم سی ٹی ڈی کے بے حد مشکو رہیں کہ جب بھی ہمیں ان کا تعاون درکار ہوا تو وہ اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹے،ڈی پی او

ہم سی ٹی ڈی کے بے حد مشکو رہیں کہ جب بھی ہمیں ان کا تعاون درکار ہوا تو وہ اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹے،ڈی پی او

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایک ہی مقصد کے تحت قیام امن‘جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے شب روز کوشا ں ہیں۔ یہ بات انہو ں نے اپنے آفس میں سی ٹی ڈی اہلکاروں میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقدانعامات تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر انچارج سی آئی اے انسپکٹر گل محمد اور ایس ایچ او سٹی میاں چنوں سب انسپکٹر شعبان خالد گورایہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او نے کہاکہ ہم سی ٹی ڈی کے بے حد مشکو رہیں کہ جب بھی ہمیں ان کا تعاون درکار ہوا تو وہ اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹے یہی وجہ ہے

کہ خانیوال پولیس کیساتھ سی ٹی ڈی کے مشترکہ کوآرڈی نیشن سے خانیوال میں سنگین نوعیت کے مقدمات ٹریس کرنے میں مدد ملی ہے اوریہ کوآرڈی نیشن آئندہ بھی جاری رہیگا۔بعدازاں ڈی پی او محمد علی وسیم نے بہترین کوآرڈی نیشن اور اچھی کارکردگی پر سی ٹی ڈی ملازمین میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقدانعامات تقسیم کیے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں