میونسپل کمیٹیز کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے صوبہ کی 16 میونسپل کمیٹیزمیں پنجاب سٹیز پروگرام 2019۔ 20 کا آغاز 79

میونسپل کمیٹیز کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے صوبہ کی 16 میونسپل کمیٹیزمیں پنجاب سٹیز پروگرام 2019۔ 20 کا آغاز

میونسپل کمیٹیز کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے صوبہ کی 16 میونسپل کمیٹیزمیں پنجاب سٹیز پروگرام 2019۔ 20 کا آغاز

خانیوال (سعید بھٹی سے) میونسپل کمیٹیز کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے صوبہ کی 16 میونسپل کمیٹیزمیں ،،پنجاب سٹیز پروگرام 2019۔ 20 ،،کا آغاز ہوگیا ۔میونسپل کمیٹی خانیوال میں بھی 10 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے لیے پنجاب حکومت کو مالی معاونت ورلڈ بینک نے کی ہے ضلع خانیواخ میں میونسپل کمیٹی خانیوال اس پروگرام میں شامل ہے

– پنجاب سٹیز پروگرام بارے میڈیا کو آگاہی کے لیے بلدیہ ہال بریفنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بھی اس موقع پر موجود تھے بریفنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا ،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال شبیر احمد ڈوگر ،اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈی نیشن چوہدری

مقبول احمداور میونسپل کمیٹیز کے افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت کام کا آغاز بہت جلد کر دیا جائے گا اور کام کی تکمیل کے بعد شہر کی حالت بھی کافی حد تک بہتر ہو جائے گی انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں شہر کی واٹر سپلائی کی مرمت ،فضل پارک روڈ پر چار ہزار فٹ سیوریج لائن بچھانے کا

منصوبہ ،سڑکوں کو دو رویہ کرنے اور 300 ایل ای ڈی لائٹس لگانے کے کام بھی شامل ہیں ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ لاہور کے آفیسر غلام مرتضی نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پروگرام

میں پانچ سال کے دوران انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ملازمین کی کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر بہتری کے کاموں میں پارکس ،سٹریٹ لائٹس کی بحالی ،سڑکوں، واٹر سپلائی،سیوریج لائنوں کی تعمیرومرمت اور سالڈ ویسٹ کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں