92

عالمی اقتصادی فورم اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے نیب کی آگاہی حکمت عملی کو سراہا ہے، چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال

عالمی اقتصادی فورم اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے نیب کی آگاہی حکمت عملی کو سراہا ہے، چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال
اسلام آباد ( بیورو رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر نیب کی آگاہی حکمت عملی کو سراہا ہے، یہ نیب کی شاندار کامیابی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے ملک بھر کے سکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی آگاہی
و تدارک کی حکمت عملی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم اوراور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل جیسے معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں نے نیب کی بدعنوانی کے مضر اثرات کی روک تھام کیلئے آگاہی و تدارک کی حکمت عملی کی تعریف کی ہے ،یہ نیب کی شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی
مؤثر آگاہی اور تدارک کی حکمت عملی کے باعث یہ فعال اور معتبر ادارہ بن چکا ہے۔ پلڈاٹ، مشعال پاکستان، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، عالمی اقتصادی فورم جیسے معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں نے اپنے سروے اور رپورٹس میں اس کی کارکر دگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مستقبل میں اسی عزم وحوصلہ سے آگاہی وتدارک کی پالیسی جاری رکھے گا۔نیب کو نیب آرڈیننس کے
سیکشن 33کے تحت بدعنوانی سے متعلق برے اثرات سے آگاہی اور تدارک کا اختیارہے ، نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے مختلف طبقوں سے مثبت ردعمل کے ساتھ ساتھ نیب کے میڈیا ونگ نے مفت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے نیب کی آگاہی
و تدارک کی مہم کرپشن فری پاکستان پر ایمان کو اجاگر کیا ہے جس کو معاشرہ کے تمام طبقوں نے سراہا ہے،انہوں نے کہاکہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے آگاہی اور تدارک مہم کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے ہیں۔نیب کی کاوشوں کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے
آگاہ کرنے کے لئے تمام شیڈول بینکوں کی تمام اے ٹی ایم سکرینز پر نیب کا پیغام ”بدعنوانی سے انکار” چلتا ہے۔ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے نیب نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ملک بھر کے سکولوں اور
کالجوں میں نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔نیب اور ایس این جی پی ایل آئیسکو لیسکو گیپکو فیسکو اور کے الیکٹرک کے درمیان تعاون سے گیس اور بجلی کے بلوں پر بد عنوانی کے منفی اثرات سے آگہی کا پیغام پرنٹ کیا جا رہا ہے۔ نیب کے تعاون اسلام آباد ٹریفک پولیس 24لاکھ ڈرائیونگ
لائسینسوں پر نیب کا بدعنوانی سے انکار کا پیغام پرنٹ کر رہی ہے۔ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرنیب نے پی ٹی اے کے تعاون سے ملک بھر میں مختلف موبائل کمپنیوں کے ذریعے تمام موبائل فون سبسکرائبر تک بدعنوانی سے انکار کا پیغام پہنچا یا ۔فیڈرل فلم سنسر
بورڈ کے تعاون سے نیب کا ویڈیو پیغام بدعنوانی سے انکار ملک بھر کے تمام سینما گھروں میں دکھایا جاتا ہے۔نیب کے اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب آگاہی مہم کے علاوہ نیب متعلقہ وزارتوں کی مشاورت سے ادارہ جاتی خامیوں کی نشاندہی کیلئے
تقریبا 20پریوینشن کمیٹیا ں قائم کی ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے میں مقدمات۔ نیب نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے “سب کا احتساب” کی پالیسی اپناتے ہوئے اپنے قومی فرض کی ادائیگی
کیلئے کمر کس لی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے لوگوں بالخصوص کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طلباء میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ شراکت داروں کے تعاون سے یہ کوششیں کامیاب ہوسکتی ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں