صحافی ولی خان بابر کا اصل قاتل تو لندن بیٹھا ہے آلہ کار کی گرفتاری نے یاد کرایا کہ کراچی پر کیسا مافیا راج کرتا تھا،فواد چوہدری
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اگرچہ نجی ٹی وی چینل کے صحافی ولی خان بابر کا اصل قاتل تو لندن بیٹھا ہے لیکن آلہ کار کی گرفتاری نے یاد کرایا کہ کراچی پر کیسا مافیا راج کرتا تھا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ
میںفواد چوہدری نے کہا کہ آج کا کراچی اس جبر کے شکار کراچی کے مقابلہ میں جنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے بہت لہو دیکھا ہے، برطانیہ کو پاکستان کے مجرم حوالہ کرنے چاہئیں تاکہ اصل شیطان انجام کو پہنچیں