128

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو جاری تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے طارق عزیز کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا

کہ طارق عزیز نے فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں،ٹیلی ویژن کے شعبے میں طارق عزیز ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طارق عزیز کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ صدر مملکت نے غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں