95

منصوبے کے دوسرے مرحلے کے اجرا کےلئے زیادہ ترزمینی کام کرلیاگیا :عاصم باجوہ

منصوبے کے دوسرے مرحلے کے اجرا کےلئے زیادہ ترزمینی کام کرلیاگیا :عاصم باجوہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے

اور منصوبے کے دائرے کو بڑھایا گیا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے اجرا کےلئے زیادہ ترزمینی کام کرلیاگیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا

کہ رکاوٹیں ڈالنے والے بعض عناصر یہ غلط تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ راہداری منصوبے پر کام کی رفتار سست ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کے منصوبوں میں سات ارب بیس کروڑ ڈالر مالیت کا ایم ایل ون منصوبہ، ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کے دو پن بجلی منصوبے، خصوصی اقتصادی زونز اور زرعی منصوبے شامل ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں