109

پاکستان میں کوروناوائرس کے علاج کیلئے ڈیکسامیتھازون دوا کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا:ڈاکٹر ظفر

پاکستان میں کوروناوائرس کے علاج کیلئے ڈیکسامیتھازون دوا کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا:ڈاکٹر ظفر

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک تکنیکی ٹیم کوروناوائرس سے انتہائی متاثرہ افراد کے علاج کےلئےڈیکسامیتھازون دوا کے استعمال کا جائزہ لے گی۔ آج (بدھ) ایک ٹویٹ میں انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ادارہ صحت نے برطانیہ کی جانب سے ابتدائی آزمائشی تجربات کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے

جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیکسامیتھازون دوا کے استعمال سے کوروناوائرس سے انتہائی متاثرہ مریضوں کی زندگی بچا ئی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ ایک سوزش کے تدارک کی دوائی کا ایک پرانا اور سستا انجکشن ہے اور پاکستان میں اس دوائی کو بہت سی کمپنیاں تیار کرتی ہیں۔

تاہم معاون خصوصی نے خبردار کیا کہڈیکسامیتھازون کوروناوائرس سے انتہائی متاثرہ مریضوں کےلئے ہے جو آکسیجن اور وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوائی ابتدائی یا اس کے بعد کے درجے کے متاثرین کےلئے استعمال نہیں کرنی چاہیے اور اس کا خود سے استعمال سخت منع ہے جو خطرناک ہوسکتی ہے کیونکہ اس دوائی کے مضراثرات ہوسکتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں