پولیس کی غریب مار مہم جاری محنت کش پر خود ساختہ شراب ڈال کر ایف آئی آر درج 78

پولیس کی غریب مار مہم جاری محنت کش پر خود ساختہ شراب ڈال کر ایف آئی آر درج

پولیس کی غریب مار مہم جاری محنت کش پر خود ساختہ شراب ڈال کر ایف آئی آر درج

قصور(مقصود انجم کمبوہ ) پولیس کی غریب مار مہم جاری محنت کش پر خود ساختہ شراب ڈال کر ایف آئی آر درج کردی۔لواحقین کا ڈی پی او قصور آر پی او شیخوپورہ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی چوکی روشن بھیلہ کو مقامی پولیس نے خود ساختہ تھانہ میں تبدیل کررکھا ہے

جہاں چوکی انچارج کو ایس ایچ او کے اختیارات دے رکھے ہیں چوکی روشن بھیلہ کی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی بجائے مال کماو اور غریب مکاو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تفیصلات کے مطابق بگری کا رہائشی اقبال نائی محنت مزدوری کرنے کے بعد شام کو گھر واپس آ رہا تھا بگری روڈ ناکے

پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے روک کر ڈرایا دھمکایا اور رشوت کا مطالبہ کیا رشوت نا ملنے پر اقبال نامی شخص کو گاڑی میں بیٹھا کرلے گے اور تشدد کرتے رہے لواحقین کے مطابق کہ پولیس اہلکار اقبال کو شام سات بجے سے لیکر گیارہ بجے تک گاڑی میں لیے پھرتے رہے اور تشدد کرتے رہے

اور رشوت نا ملنے پر رات کو بیس لیٹر شراب ڈال کر ایف آئی آر درج کرا دی اور جیل بجھوا دیا ہے لواحقین کے مطابق اقبال آٹھ بچوں کا اکلوتا وارث ہے جو محنت مزدوری کر کے بمشکل اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے لواحقین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ شدید زیادتی ہوئی ہے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت ان کیساتھ انصاف کریں۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں