ضلع خانیوال سے پروفارمنس بڑھانے اور کاردگی کا جائزہ لینے کیلئےاجلاس منعقد 100

ضلع خانیوال سے پروفارمنس بڑھانے اور کاردگی کا جائزہ لینے کیلئےاجلاس منعقد

ضلع خانیوال سے پروفارمنس بڑھانے اور کاردگی کا جائزہ لینے کیلئےاجلاس منعقد

خانیوال (سعید بھٹی سے )ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا محمد جاوید اشرف نے جملہ انچارجز (پی ایچ پی ) پوسٹس ہائے ضلع خانیوال سے پروفارمنس بڑھانے اور کاردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران ضلع خانیوال کی 15روزہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اور اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ 15 دنوںکے دوران کل57 مقدمات کا اندراج مختلف تھانہ جات ہائے ضلع ہذا میںدرج رجسٹر کروائے۔تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کے 15 مقدمات درج رجسٹر کروائے گئے۔شراب نوشی کا ایک مقدمہ درج رجسٹرکروایا گیا ۔نا جائز اسلحہ کے 09 مقدمات درج

رجسٹر کرواکر 08 پسٹل 30 بورمعہ34 گولیاں اور ایک عدد کلاشنکوف معہ04 گولیاں برآمدکیں۔منشیات کے 07 مقدمات درج رجسٹر کرواکر 19740 گرام چرس برآمدکی۔17 مقدمات جعلی نمبرپلیٹ درج رجسٹر کروائے گئے۔ ایک مقدمہGamblingایکٹ درج رجسٹر کرواکر3720/- روپے برآمد کئے گئے۔عوام الناس کو 202مختلف نوعیت کی ہیلپس فراہم کی گئی ہیں۔اجلاس میں انہوں نے جملہ انچارجز (پی ایچ پی ) پوسٹس ہائے ضلع خانیوال کو ہدایت کی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا یا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں