ترقیاتی سکیموں میں کسی قسم کی بدعنوانی یا ناقص میٹیریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،فیصل نیازی 67

ترقیاتی سکیموں میں کسی قسم کی بدعنوانی یا ناقص میٹیریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،فیصل نیازی

ترقیاتی سکیموں میں کسی قسم کی بدعنوانی یا ناقص میٹیریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،فیصل نیازی

خانیوال (سعید بھٹی سے) تفصیلات کے مطابق آج 15 ایل کی عوام کیلئے انتہائی پرمسرت دن ھے کیونکہ آج کے دن علاقائی سیاست کے حقیقی وارث اور عوام کے دلوں اور دماغوں پر 1962 سے راج کرنے والے عظیم الشان سیاسی گھرانے کے وارث و مختاراورپنجاب کی مشہور زمانہ سیاسی

شخصیت جام الٰہی بخش سٹھار کے نورنظر اور سیاست میں شرافت, تحمل و برداشت کو فروغ دینے والی بیمثال ہستی جام امجد علی سٹھار مرحوم و مغفور کے چھوٹے بھائی جام عابد الٰہی سٹھار نے 15 ایل کی تینوں یونین کونسلوں جن میں یونین کونسل 110,109,108 شامل ہیں یہاں ہونے والے

ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو موقع پر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیڈر میرے بڑے بھائی اور فاتح PP-209 فیصل نیازی MPA کا روشن وژن ھے کہ ترقیاتی سکیموں میں کسی قسم کی بدعنوانی یا ناقص میٹیریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے چیک اینڈ بیلنس کیلئے ہر چک میں

ھونے والے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں گو کہ یہ کسی بھی سیاسی رھنما کی جانب سے منفرد عمل ھے لیکن عوامی حلقوں میں اسے بے پناہ پزیرائی مل رھی ھے یاد رھے کہ پی پی 209 کی سیاست میں جام الٰہی بخش سٹھار کے گھرانے کوبنیادی سیاسی اکائی سمجھا جاتاھے اورجام امجدعلی سٹھار مرحوم و مغفور کی ناگہانی وفات کے

بعد اس گھرانے میں بہت بڑا سیاسی خلا پیدا ھو گیا تھا لیکن جام عابد الٰہی سٹھاراپنے والد محترم کی بروقت رہنمائی اورایم پی اے فیصل نیازی کی مسلسل نگرانی و نگہداشت کی وجہ سے اس خلا کو بہت کم وقت میں پرُ کرنے میں کافی حد تک کامیاب ھو گئے ہیں اور فیصل نیازی MPA کی جانب سے

انہیں 15 ایل کے تمام چکوک اور تمام یونین کونسلوں میں اپنا فوکل پرسن مقرر کر دینا جام عابد الٰہی سٹھار کی اعلیٰ سیاسی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ھے یاد رھے کہ 15 ایل کے علاقے میں ھونے والے تمام ترقیاتی کام جام امجد علی سٹھار مرحوم و مغفور کے وژن کے مطابق کروائے جا رہے ہیں

اس سلسلے میں ایم پی اے فیصل نیازی کی جانب سے اپنی تمام ٹیم کو واضح اور سخت ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں کہ 15 ایل کی غیور عوام سے جو وعدے بھی جام امجد علی سٹھار نے کئے تھے انہیں ہر قیمت پر اور ہنگامی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے..




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں