114

حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود مستحق طبقات سے وعدہ نبھایا ہے اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا : زرتاج گل

حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود مستحق طبقات سے وعدہ نبھایا ہے اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا : زرتاج گل

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود مستحق طبقات سے وعدہ نبھایا ہے اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ڈیرہ غازی خان کے لوگوں نے مجھ پر بھروسہ اور میں اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہوں،

بلین ٹری سونامی پر تنقید کرنے کوخبر ہونی چاہئے کہ ”بون چیلنج” اس کی کامیابی کی تصدیق کر چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان زرتاج گل نے کہا کہ حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود مستحق طبقات سے وعدہ نبھایا ہے اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ڈیرہ غازیخان کے لوگوں کے مجھ پر بھروسے کا حق ادا کر دیا ہے اور آگے بھی کرتی رہوں گی۔ڈی جی خان تا ڈی آئی خان چار رویا سڑک کے لئے 53ارب روپے اور غازی گھاٹ پل کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح 4 ارب 29 کروڑ کی

لاگت سے ڈیرہ غازی خان میں کے لئے پہلا دل کے امراض کا ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کی کامیابی پر اپوزیشن اعتراض کرتی ہے ، انہیں خبر ہونی چاہیئے کہ ”بون چیلنج” (BonnChallenge) پاکستان کی

اس کامیابی کی تصدیق کر چکا ہے اور اس کے مطابق ساڑھے تین لاکھ ہیکٹر رقبے کو واپس سرسبز کر دیا گیا جو کہ نون لیگ پی پی پی کے نو سالہ ادوار میں ہونے والے نقصان کو پورا کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں