پاکستان دنیا بھر میں مہاجرین کے لئے یو این ایچ سی آر کے قابل ستائش کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر خارجہ 81

پاکستان دنیا بھر میں مہاجرین کے لئے یو این ایچ سی آر کے قابل ستائش کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر خارجہ

پاکستان دنیا بھر میں مہاجرین کے لئے یو این ایچ سی آر کے قابل ستائش کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں مہاجرین کے لئے یو این ایچ سی آر کے قابل ستائش کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان میں افغان مہاجرین اور میزبان برادریوں کے لئے یو این ایچ سی آر کی اپیلوں کے مثبت ردعمل کا منتظر ہے۔ہفتہ کو پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر خارجہ نے پیغام میں کہا ہے

کہ پاکستان نے گزشتہ چالیس سے زائد عرصے سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرتے ہوئے فراخ دلی ، یکجہتی اور شفقت کا مثالی مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی ذمہ داریاں بانٹنے کے اصول اور افغانستان کے پائیدار اور جلد پرامن حل کے عزم کی اپیل کا اعادہ کرتا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پناہ گزینوں کا عالمی دن تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے جو لاکھوں افراد کو گھروں سے جبری طور پر بے گھر کرنے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ اس سال کووڈ ۔19 کے تباہ کن اثرات نے تشدد اور تنازعات سے بے گھر افراد کے مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے

اور آج پہلے سے زیادہ مہاجرین اور میزبان برادریوں کو مشترکہ ذمہ داری کے طور پر عالمی امداد کی ضرورت ہے جو مہاجرین کی میزبانی کرنے والے بڑے ممالک کی مالی ضروریات کو پورا کر سکے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ چالیس سالوں میں ، پاکستانی عوام نے لاکھوں افغان مہاجرین کی

میزبانی میں مثالی فراخدلی ، یکجہتی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان انسانی اقدار نے صحت عامہ ، تعلیم ، معاش اور معاشرتی نقل و حرکت میں پاکستان کی جامع پالیسیاں تشکیل دی ہیں۔ موجودہ کووڈ ۔19 وبائی چیلنج کے دوران افغان مہاجرین ہماری صحت اور دیگر خدمات بغیر کسی امتیاز کے استعمال کر رہی ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں