خاوند سے جھگڑا کرنے کے بعد خاتون کا اپنے تین کم سن بچوں کے ساتھ دریا میں چھلانگ لگانے کا معاملہ 98

خاوند سے جھگڑا کرنے کے بعد خاتون کا اپنے تین کم سن بچوں کے ساتھ دریا میں چھلانگ لگانے کا معاملہ

خاوند سے جھگڑا کرنے کے بعد خاتون کا اپنے تین کم سن بچوں کے ساتھ دریا میں چھلانگ لگانے کا معاملہ

مظفرگڑھ(صائمہ ستار سٹی رپورٹر مظفرگڑھ) گزشتہ روز خاوند سے جھگڑا کرنے کے بعد خاتون کا اپنے تین کم سن بچوں کے ساتھ دریا میں چھلانگ لگانے کا معاملہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خاتون نے فون پر اپنے خاوند سے جھگڑا کرنے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر اپنے تین کم سن بچوں سمیت دریائے

چناب میں چھلانگ لگا دی۔ریسکیو کا بروقت رسپانس اور فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے خاتون کو زندہ نکال لیا تھا جبکہ تین بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ذرائع آج بھی جاری ہے

۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی خصوصی ہدایت پر بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ماں کے ہاتھوں دریائے چناب میں پھینکیں جانے والے تینوں معصوم بچوں کی تصاویر ریسکیو نے حاصل کر لی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں